اہم خبریں

پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں،ممکن ہے ،اس درخواست پر عدالتی معاون مقرر کریں،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں،ممکن ہے ،اس درخواست پر عدالتی معاون مقرر کریں ۔آج سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سے معتلق درخواستوں پر سماعت ہوئی جس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار کونسل سمیت تمام فریقین کو نٹسر جاری کردیے ۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کے ممکن ہے کہ اس درخواست پر عدالتی معاون مقرر کریں،ہم پارلیمنٹ کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج کی سماعت کا آرڈر بعد میں جاری کریں گے،آئندہ سماعت کب ہو گی ججز کے ساتھ مشاورت کروں گا کیونکہ الگے ہفتے صرف 4 کاروباری دن ہیں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ، درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس آف پاکستان ( سی جے پی ) عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ سماعت کر رہا ہے ۔آٹھ رکنی بینچ کے دیگر ممبران میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید ، جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس مظاہر نقوی، امل ہیں۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کے خلاف ایڈووکیٹ خواجہ طارق رحیم سمیت دیگر نے 4 درخواستیں عدالت عظمیٰ میں دائر کی ہوئی ہیں۔

متعلقہ خبریں