اہم خبریں

متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ کو تقسیم کیا،چیف جسٹس کو استعفی دے دینا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان کا مطالبہ

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کہا کہ متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کیا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال بغیر کسی تاخیر کے استعفی دے دینا چاہیئے۔ آج سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں پی ڈی ایم اور جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے متنازع فیصلوں سے سپریم کورٹ جیسے معزز ادارے کو تقسیم کیا۔ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بغیر کسی تاخیر کے استعفی دے دینا چاہیئے۔انہوں نے مزید کہا کہ چیف جسٹس سپریم ادارے پارلیمنٹ اور سپریم کورٹ کو محاذ آرائی کی پوزیشن پر لے آئے ہیں ، اس کا واحد حل چیف جسٹس کا استعفی ہےان ہی کے فیصلوں نے ریاست کو بحران میں مبتلا کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں