کراچی(نیوز ڈیسک) سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں میزبان ٹیم پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پیر کو کراچی میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم میں وکٹ کیپر سرفراز احمد اور بلے باز امام الحق کی واپسی ہوئی جبکہ فاسٹ بولر میر حمزہ کو بھی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔فاسٹ بولر میر حمزہ نے آخری مرتبہ ٹیسٹ میچ 2018 میں کھیلا تھا۔پاکستان کی ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، کپتان بابراعظم، سعود شکیل، وکٹ کیپر سرفراز احمد، آغا سلمان، نعمان علی، محمد وسیم، ابرار احمد اور میر حمزہ شامل ہیں۔نیوزی لینڈ کی ٹیم میں ٹام لیتھم، ڈیون کونوے، کین ولیمسن، ہینری نکولس، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل، کپتان ٹم ساوتھی، اش سودھی، نیل واگنر اور اعجاز پٹیل ہونگے۔