فیصل آباد(نیوز ڈیسک) فیصل آباد میں دم گھٹنے سے کمرے میں سوئے 3 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک ساتھی کی حالت تشویشناک ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دم گھٹنے سے ہلاک تمام افراد بیکری ملازم اور کرائے کے مکان پر رہائش پذیر تھے، مرنے والوں کے ایک ساتھی کی حالت تشویشناک ہے جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ تمام افراد کوئلے جلا کر سوئے ہوئے تھے، کمرے میں گیس بھر جانے اور دم گھٹنے سے اموات ہوئیں جبکہ ایک شخص کی حالت غیر ہو گئی۔