اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف آج ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے،ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔پیر کو وزیراعظم شہبازشریف خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ کریں گے جہاں وزیراعظم ڈی آئی خان ڈویژن کے لئے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے ساتھ ہی تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔