لاہور(نیوز ڈیسک) سردی کی شدت میں اضافہ ،پاکستان کے چاروں صوبے سندھ ، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے متعدد علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں، حد نگاہ صفر ہوگئی۔دھندکے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔پیر کو موٹروے پولیس ترجمان کے مطابق دھند کی وجہ سے موٹر وے ایم 1، سوات ایکسپریس بند کر دی گئی ،موٹرویز کے مطابق موٹر وے ایم 2 لاہور سے کوٹ مومن تک، موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک، موٹروے ایم 4 ملتان سے گوجرہ تک بند کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ موٹر وے ایم 5 کو بھی ملتان سے سکھر تک ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہےدوسری جانب جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ انتہائی کم ہے جس کے باعث شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں،شدید دھند کے دوران سفر کرنے والے ڈرائیورز کو گاڑیوں پر فوگ لائٹس کا استعمال کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔