اہم خبریں

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا مذہبی تہوار آج منایا جا رہاہے

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان سمیت دنیا بھر میںآج (اتوار) کو کرسمس کا تہوار منایا جارہاہے۔ پاکستان میں بھی مسیحی برادری کرسمس کے تہوارکوانتہائی جوش وخروش سے منارہی ہے ،دنیا بھر میں عمارتوں کو دلہن کی طرح سجادیا گیا ہے ۔ مختلف مقامات پر کرسمس ٹری، شاپس اور بچوں کیلئے جھولے لگائے گئے ہیں۔کرسمس کی سب سے بڑی دعائیہ تقریب ویٹی کن سٹی میں منعقد کی جارہی ہے۔امریکی صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن نے کرسمس کے موقع پردنیا بھر کے مسیحوں کو مبارکباد پیش کی ۔روس کے دارالحکومت ماسکو میں بھی بڑی تقریبات منعقد کی جارہی ہیں ۔ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں میوزک کنسرٹ سجایاجارہاہے۔ آسٹریلیا میں بھی ہزاروں افراد کرسمس کی تقریبات کیلئے جمع ہیں۔ پاکستان میں بھی مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار روائتی جوش و خروش کے ساتھ منائے گی ،گرجا گھروں میں دعائیہ تقاریب ہونگی۔

متعلقہ خبریں