اہم خبریں

عمران خان 4مقدمات میں پیشی کیلئے لاہور سے اسلام آبا کیلئے روانہ

لاہور (نیوزڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان 4 مقدمات میں پیشی کے لیے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان لاہور سے بذریعہ موٹر وے روانہ ہوئے، پارٹی رہنما و سابق وزیر اسلم اقبال، مسرت جمشید چیمہ سمیت دیگر قافلے کی صورت میں ان کے ہمراہ ہیں۔عمران خان آج اسلام آباد کی عدالتوں میں 4 مختلف کیسز میں پیش ہوں گے جن میں انسداد دہشت گردی، بینکنگ کورٹ سمیت سیشن کورٹ کے 2 کیسز میں شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں