اہم خبریں

پی ڈی ایم بکھرنے کے قریب،بلاول بھٹو نے حکومت سےراہیں جدا کرنے کی دھمکی دیدی

کراچی(اے بی این نیوز   )وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاق ہمارے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کرے ورنہ وزارتیں رکھنا مشکل ہو گا۔ سندھ واحد صوبہ ہے جس نے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے مقرر کی، آصف زرداری جب صدر بنے تو پاکستان کے ایکسپورٹس بہت کم تھے، ہر چیز پاکستان امپورٹ کرواتا تھا، یوکرین کے کسانوں کو ڈالر دے رہے تھے، آصف زرداری کے دور میں زرعی شعبہ پر خصوصی توجہ دی گئی، چھوٹے کسانوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا چاہتے ہیں، پاکستان کو زرعی شعبہ میں خود کفیل بنانا اولین ترجیح ہے۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد کر رہی ہے، سیلاب سے زرعی معیشت کو بہت بڑا دھچکا لگا، ہمیں زراعت کے شعبہ پر توجہ مرکوز کرنا ہو گی، چھوٹے کسانوں کی مدد کرکے معیشت میں بہتری لا سکتے ہیں، مہنگائی سے ہر طبقہ مشکلات کا شکار ہے، زراعت میں سرمایہ کاری نہیں کریں گے تو کیسے زرعی ملک کہلائے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے چھوٹے کسانوں کی مدد کریں گے، چھوٹے کسان کی مدد کر کے زرعی پیداوار بڑھائیں گے، وفاقی حکومت نے سیلاب متاثرین سے جو وعدے کیے وہ پورے کرے۔

متعلقہ خبریں