اہم خبریں

یہ لوگ الیکشن سے خوفزدہ اور آکشن کے ذریعے اقتدار میں آتے ہیں،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز  )اپنی قوم کی طرف سے عدلیہ کو مبارکباد دیتاہوں،انصاف کا مطلب سب قانون کی نطر میں برابر ہیں،آج قوم کی طرف سے عدلیہ کو مبارک دینا چاہتا ہوں،چھبیس سال پہلے انصاف کی تحریک کا سفر شروع کیا تھا،جن ممالک میں غربت ہے وہاں امیر اور غریب کیلئے علیحدہ علیحدہ قانون ہیں،پاکستان قرضے لیکر گزارہ کر رہا ہے اس وجہ سے پاکستان کیعزت نہیں کی جاتی،چئیرمین پی ٹی آئی ویڈیو لنک کے ذریعے قوم سے خطاب کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ نیلسن منڈیلا نےکہا تھا کہ جب غربت ختم ہو جائے گی تو انصاف قائم ہو جائے گا،مافیا نے پاکستان میں انصاف کا خاتمہ کیا،سپریم کورٹ کے فیصلے پر وزیرقانون کا بیان شرمناک ہے،ن لیگ ہمیشہ انصاف سے بھاگتی ہے،وزیرقانون کے بیان کی شدید مذمت کرتےہیں،پہلے بھی ایسے فیصلے ہوتے تو ملک آج بہت آگے چلاجاتا،تمام ججز نے کہا کہ 90دن میں الیکشن کروانے ہیں،اس مافیا نے جوڈیشری کو تقسیم کیا ہے،قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے،انہوں نے ہر ممکن کوشش کہ کسی طرح انتخابات نہ ہوں،ان لوگوں نے اقتدار میں آکر صرف اپنے قرض معاف کرائے،یہ لوگ گزشتہ 9ماہ سے ملک پر قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں،ملک پر آج مافیا کا قبضہ ہے،وہ قوم ترقی کرتی ہے جہاں قانون کی حکمرانی اور انصاف ہو،آج ایسے حالات ہوگئے ہیں کہ ہر جگہ سے پیسے مانگنے پڑتےہیں،انہوں نے باہر کی قوتوں کو ملا کر حکومت گرانی کی سازش کی۔پاکستان میں بہت برا مافیا بیٹھا ہے،یہ لوگ الیکشن سے خوفزدہ ہیں،انہوں نے گورنرز کو ساتھ ملا کر کوشش کی کہ الیکشن نہ ہوں۔

متعلقہ خبریں