اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب چار بجے کے بعد نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گے، نئے نوٹیفکیشن کے بعد پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے، بیوروکریسی آئین کے مطابق چلے ۔بدھ کو وفاقی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ گورنر پنجاب وزیراعظم کو کہہ سکتے ہیں کہ گورنر راج لگایا جائے، بیوروکریسی سے کہوں گا کہ وہ آئین اور قانون کے مطابق چلیں۔ پرویز الٰہی کے جانے کے بعد ہمارے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی آڈیو حقیقت ہے ان کی ویڈیوز بھی موجود ہیں۔