اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سیلاب متاثرین کی بحالی کے سلسلہ میں کام کا جائزہ لینے کیلئے وزیر اعظم شہباز شریف آج صوبہ سندھ کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف صوبہ سندھ کے سیلاب زدہ علاقے ضلع خیر پور جائیں گے، دورہ کے دوران وہ سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔دورہ کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔