لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان سے آئینی اور قانونی ماہرین نے ملاقات کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر کے طلب کردہ اجلاس کی آئینی پوزیشن پر بریفنگ دی۔ایڈووکیٹ جنرل نے بریفنگ کے دوران کہا کہ گورنر کا طلب کردہ اجلاس غیر آئینی ہے۔بریفنگ کے دوران انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے سے چل رہا ہے، گورنر کے اجلاس پر اجلاس بلانے کی کوئی آئینی حیثیت نہیں ہے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ہم سیاسی جنگ بھی جیتیں گے اور آئینی محاذ پر بھی سرخرو ہوں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ٹولہ اقتدار سے چمٹے رہنے کا ہر ہتھکنڈا استعمال کر رہا ہے۔