اہم خبریں

پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دیں گےوزیر داخلہ راناثناء اللہ کی دھمکی

لاہور ( نیوز ڈیسک ) وزیر داخلہ راناثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کل پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دیں گے۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک پاگل آدمی حکومت کو حادثے سے دوچار کر رہا ہے اور سسٹم کو بھی حادثے سے دوچار کر رہا ہے۔اس پاگل انسان کا علاج نہ کیا گیا تو ملک کو کسی حادثے سے دوچار کر دے گا۔راناثناء اللہ نے مزید کہا کہ جب 99 فیصد لوگ اسمبلیاں نہیں توڑنا چاہتے تو پھر پرویز الہیٰ کیوں اسمبلی توڑ رہے ہیں۔آصف زرداری سمیت ہم سب آپس میں رابطے میں ہیں، کل پرویز الہٰی نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاوس سیل کر دیں گے ۔جب کہ لیگی رہنما ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کہہ رہے ہیں وہ پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔عمران خان جو تنقید کررہے ہیں اس کا میرٹ دیکھے۔ہم سیاسی بات کررہے تھے اس کا کسی کی ذات سے تعلق نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں