لاہور ( نیوز ڈیسک )گورنر پنجاب کا وزیراعلیٰ پرویزالہٰی کو بدھ کو4بجے اعتماد کا ووٹ اعتماد کا ووٹ لینے کاحکم دیدیاہے،یہ بات ن لیگ کے راہنماعطا تارڑ نے بتائی انہوں نے کہا کہ 5آزاد ارکان اور راہ حق پارٹی کے ایک رکن کیساتھ اپوزیشن کے پاس 180ارکان ہیں،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے 167 اور پیپلز پارٹی کے 7ارکان ہیں جبکہ ایک آزاد رکن کی حمایت کیساتھ حکومت کے پاس 191ارکان کی اکثریت ہے،پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ق کے 10ارکان ہیں، تحریک انصاف کے 180ارکان ہیں،نیزا سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پنجاب کیخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کرادی گئی،گورنر پنجاب کی جانب سے بھجوائی گئی، ایڈوائس مہر بند لفافے میں بھیجی گئی،گورنر ہاؤس کی جانب سے ایڈوائس پرنسپل سیکریٹری ٹو سی ایم کو بھجوا دی گئی،ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان نے تحریک عدم اعتماد جمع کرائی۔