اہم خبریں

توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،4 ہزار 177 روپے کی سطح سے بھی تجاوز

اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) بجلی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 2ہزار277 ارب روپے سے زیادہ ہے اور پی ایس او کا گردشی قرضہ 600 ارب روپے سے بڑھ چکا ہے جبکہ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے۔توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا جو 4 ہزار 177 روپے کی سطح سے بھی تجاوز کر چکا ہے جبکہ گیس کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 1400 ارب روپے تک ہے۔وزیر اعظم شہبازشریف کی زیر صدارت گردشی قرضوں پر اہم اجلاس ہوا جس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر توانائی خرم دستگیر اور وزیر مملکت مصدق ملک شریک ہیں جبکہ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں کے سیکرٹریز کی جانب سے گردشی قرض کے پلان پر بریفنگ دی گئی۔

متعلقہ خبریں