اہم خبریں

محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کا معاملہ، حکومت کا دوٹوک اعلان

محمود اچکزئی کی وزیراعظم سے ملاقات کا معاملہ، حکومت کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے لیے وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی تیسرے مقام پر ملاقات کی شرط مسترد کردی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر بھی پی ٹی آئی سے مذاکرات سے انکار کردیا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر کی ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہی ممکن ہے۔ اپوزیشن لیڈر کا وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور مقام پر ملاقات کے لیے اصرار قابل قبول نہیں۔

رانا ثناء اللہ کے مطابق خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی واپس لینے کی شرط پر پی ٹی آئی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، تاہم اگر پی ٹی آئی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون کرے تو بات چیت کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری کے معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر کو دو خطوط لکھے ہیں، جن کے جواب کا انتظار ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے محمود اچکزئی سے کہا کہ وہ بتائیں کہ وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کب تشریف لا رہے ہیں.
مزید پڑھیں‌:کھیلوں کے فروغ کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی گنجائش موجود ہے،وزیراعظم

متعلقہ خبریں