اہم خبریں

عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، سونا چاندی کی قیمتیں مزید گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں بڑی ہلچل، سونا چاندی کی قیمتیں مزید گر گئیں

کراچی (اے بی این نیوز) ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی دونوں قیمتی دھاتوں کے نرخ نیچے آگئے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے فی تولہ ہوگیا۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 686 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ فی تولہ چاندی 50 روپے سستی ہونے کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی سے 6 ہزار 111 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کے نرخ میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر ہوگئی، جبکہ چاندی کی قیمت 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

ماہرین کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی کا سلسلہ جاری رہا تو پاکستان کی مقامی مارکیٹ میں بھی سونا مزید سستا ہونے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں‌:دوہری شہریت والے سرکاری افسران کے لیے بڑا فیصلہ، قوانین مزید سخت

متعلقہ خبریں