اہم خبریں

سنہری موقع، سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی بڑی کمی

سونا مزید سستا ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں 800 روپے کی کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 65 ہزار 336 روپے ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 686 روپے کم ہونے کے بعد 3 لاکھ 98 ہزار 950 روپے پر آ گئی۔

اس کے علاوہ مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی جہاں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 50 روپے کمی کے بعد 7 ہزار 129 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 43 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 111 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 428 ڈالر کا ہو گیا جبکہ چاندی کی قیمت بھی 50 سینٹ کمی کے بعد 66.50 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 1 ہزار 800 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

واضح رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں معمولی کمی، امریکی ڈالر کی قدر میں تبدیلی، شرح سود سے متعلق توقعات اور سرمایہ کاروں کے رجحانات جیسے عوامل مقامی مارکیٹ پر بھی اثر انداز ہوتے ہیں۔ عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں معمولی کمی یا اضافہ پاکستان سمیت مختلف ممالک کی مقامی منڈیوں میں بھی فوری طور پر منتقل ہو جاتا ہے۔

صرافہ ڈیلرز کے مطابق اگر عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مزید نیچے آتی ہے تو مقامی مارکیٹ میں بھی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان موجود ہے۔

مزید پڑھیں۔ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، آج سے نئی آفر شروع

متعلقہ خبریں