لاہور(اے بی این نیوز) مون سون بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلا اور چشمہ کے مقام پر نچلے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے، تربیلا میں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 36 ہزار، جبکہ چشمہ میں 3 لاکھ 2 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ اور قادرآباد کے مقام پر نچلے درجے کی سیلابی صورتحال ہے، مرالہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 1 لاکھ 95 ہزار، خانکی کے مقام پر 2 لاکھ 62 ہزار اور قادر آباد کے مقام پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 45 ہزار کیوسک ہے۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دریائے ستلج اور جہلم میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے، جبکہ دریائے راوی میں بلوکی کے مقام پر پانی کا بہاؤ 73 ہزار کیوسک ہے۔
دریائے راوی میں جسڑ شاہدرہ اور ہیڈ سدھنائی کے مقام پر بہاؤ نارمل ہے، نارروال نالہ بسنتر میں درمیانے درجے کے سیلاب کی صورتحال ہے،گجرات نالہ بھمبر اور وزیرہ آباد نالہ پلکھو میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریاؤں کے بہاؤ میں اضافہ ہوا۔
مزید پڑھیں: ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا انعام یوسف نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا














