اہم خبریں

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑی تبدیلی،نئی سہولت کا آغاز

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں بڑی تبدیلی،نئی سہولت کا آغاز

مانسہرہ (اے بی این نیوز) چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد نے مانسہرہ میں موبائل رجسٹریشن وین کا افتتاح کر دیا۔ موبائل رجسٹریشن وین کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت دور دراز علاقوں کے مستحق افراد کی دہلیز تک پہنچائی جائے گی۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی خدمات کو ہر اہل اور مستحق خاندان تک پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔

روبینہ خالد نے مانسہرہ بی آئی ایس پی آفس کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خواتین مستحقین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل کا جائزہ لیا، خواتین کو نئے ڈیجیٹل والیٹ سسٹم اور بینظیر موبائل سم کے استعمال کے بارے میں آگاہ کیا۔

سینیٹر روبینہ خالد نے بینظیر موبائل سم کی تقسیم اور والٹ ایکٹیویشن کے عمل کا جائزہ لیا۔ ڈیجیٹل والیٹ کے ذریعے مالی امداد براہ راست مستحق خواتین کے کھاتوں میں منتقل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین اپنی سہولت کے مطابق کسی بھی وقت مجاز خوردہ فروش سے رقم وصول کر سکیں گی، مفت بینظیر موبائل سم صرف بی آئی ایس پی دفاتر سے حاصل کریں، اصل شناختی کارڈ اور ذاتی موبائل فون اپنے ساتھ لائیں، خواتین رقم وصول کرتے وقت اپنا موبائل فون کسی ایجنٹ یا ریٹیلر کے حوالے نہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ کسی قسم کی کٹوتی، بے ضابطگی یا شکایت کی صورت میں فوری طور پر بی آئی ایس پی آفس یا شکایات کے نظام سے رابطہ کریں۔
مزید پڑھیں‌:پیٹرولیم مارکیٹ کے اسٹیک ہولڈرز کا بڑا اعلان،عوام کے لیے اہم خبر

متعلقہ خبریں