دوحا ( نیوز ڈیسک )قطر میں فٹبال ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں ارجنٹینا نے فرانس کو دوکے مقابلے میں چار گول شکست دے کر یورپ کی 16 سالہ اجارہ داری ختم کرتے ہوئے تیسری بار ورلڈکپ جیت لیا،فائنل کا فیصلہ پینالٹی ککس پر ہوا،تفصیلات کے مطابق ارجنٹینا کی جانب سے پہلا گول لیونل میسی نے 23 ویں منٹ میں پینالٹی پرکیا جبکہ دوسرا گول ڈی ماریہ نے 36 ویں منٹ میں کیا۔فیفا ورلڈکپ 2022 کا فائنل مقابلہ فرانس اور ارجنٹینا کے درمیان بڑا سنسنی خیز رہا، جہاں میچ 90 منٹ تک 2-2 سے برابر رہنے کے بعد اضافی وقت میں چلا گیا۔دونوں ٹیموں نے ابتدا سے ہی جارحانہ حکمت عملی اپنائی رکھی جہاں دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گول بنانے کی کوششیں کرتے رہے۔ ارجنٹینا کو 23ویں منٹ میں پنالٹی اسٹروک ملا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کپتان لیونل میسی نے گیند کو جال میں پہنچا کر 0-1 کی برتری حاصل کی۔ میچ کے 36ویں منٹ میں شاندار پاسنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ارجنٹینا کے ڈی اینجل ماریہ نے گول کر برتری 0-2 کردی۔دوسرے ہاف میں 80ویں منٹ میں امباپے نے پنالٹی اسٹروک پر پہلا گول کیا جبکہ اگلے ہی منٹ میں انہوں نے ایک اور گول کر کے اسکور 2-2 سے برابر کردیا،مقررہ 90 منٹ کے ساتھ ساتھ دونوں ٹیموں کے درمیان اضافی وقت کا پہلا ہاف بھی انتہائی دلچسپ رہا، لیکن دونوں ٹیموں کے کھلاڑی گیند جال کو پہنچانے میں ناکام رہے اور میچ 2-2 سے برابر رہا۔