اہم خبریں

عوام کیلئے بڑا ریلیف، مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کرنے کا اعلان

عوام کیلئے بڑا ریلیف،مفت سولر ہوم سسٹمز تقسیم کرنے کا اعلان

کراچی (اے بی این نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ سولر پروگرام شروع کر رہے ہیں جس میں 275,000 مفت سولر گھر تقسیم کیے جائیں گے۔

اسمبلی میں بجٹ 2026-27 پیش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلاول بھٹو کے وژن کے مطابق سندھ کو قابل تجدید توانائی کا مرکز بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سولر پروگرام شروع کیا جا رہا ہے۔ سندھ گرین ڈیٹا انفراسٹرکچر انیشیٹو عالمی سرمایہ کاری کے لیے شروع کیا جا رہا ہے، عالمی معیار کے ڈیٹا سینٹرز اور اے آئی انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری لائی جائے گی۔

18 ارب کی لاگت سے 275,000 مفت سولر ہوم سسٹم تقسیم کیے جائیں گے، غریب خاندانوں کو مفت سولر سسٹم پہلے ہی فراہم کیے جا چکے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے متوسط ​​طبقے کے لیے رعایتی سولر فنانسنگ پروگرام متعارف کرانے کا بھی اعلان کیا۔
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر،سعودی شاہی خاندان کی اہم شخصیت انتقال کر گئیں

متعلقہ خبریں