اہم خبریں

راولاکوٹ پولیس میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی قائم،متعدد افسران کے تبادلے

راولاکوٹ پولیس میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی قائم،متعدد افسران کے تبادلے

راولاکوٹ (نمائندہ خصوصی) آزاد جموں و کشمیر میں سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبروں، بیانات اور عوامی ردعمل کی نگرانی کے لیے راولاکوٹ پولیس نے ایک خصوصی مانیٹرنگ کمیٹی قائم کر دی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر پولیس ریجن پونچھ راولاکوٹ کی جانب سے جاری کردہ دفتری حکم نامے کے مطابق کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی (JAAC) سمیت مختلف عوامی سرگرمیوں، احتجاجی بیانات، سوشل میڈیا مواد اور عوامی ردعمل کی مؤثر نگرانی کے لیے افسران پر مشتمل خصوصی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔

حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جاری سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کرے گی اور متعلقہ حکام کو بروقت رپورٹس فراہم کرے گی۔

اس سلسلے میں متعدد پولیس افسران کے تبادلے اور نئی ذمہ داریاں بھی تفویض کی گئی ہیں، جبکہ مانیٹرنگ کمیٹی میں مختلف اضلاع اور شعبوں سے تعلق رکھنے والے افسران کو شامل کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد امن و امان کی صورتحال پر نظر رکھنا، عوامی ردعمل کا جائزہ لینا اور حساس معاملات سے متعلق معلومات کو مؤثر انداز میں مانیٹر کرنا ہے۔
راولاکوٹ پولیس میں سوشل میڈیا مانیٹرنگ کمیٹی قائم، متعدد افسران کے تبادلے
مزید پڑھیں‌:بڑی خبر، آزاد کشمیر کے معاملے پر نواز شریف نے خاموشی توڑ دی

متعلقہ خبریں