اہم خبریں

امریکی ریاست ٹیکساس کی ہائی وے پر چھوٹا جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا

بڑی خبر،امریکی جیٹ طیارہ گر کر تباہ،جانیے مکمل تفصیلات

ٹیکساس (اے بی این نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس کی ہائی وے پر چھوٹا جیٹ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا تاہم شہریوں کے بروقت ردعمل سے متعدد مسافروں کی جان بچ گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے میں 6 افراد سوار تھے۔ حادثے کے بعد ہائی وے پر سفر کرنے والے لوگ اپنی کاریں چھوڑ کر زخمیوں کو بچانے کے لیے دوڑ پڑے اور کاک پٹ کی کھڑکی توڑ کر اندر پھنسے افراد کو بچانے کی کوشش کی۔

خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واضح نہیں ہوسکا کہ متوفی طیارے میں تھا یا زمین پر جب کہ پولیس نے طیارے میں موجود افراد کی شناخت اور حالات کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔


امریکی میڈیا کے مطابق 5 پولیس اہلکاروں کو دھویں سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال لے جایا گیا۔

فلائٹ ٹریکنگ کمپنی کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ Cessna Citation Latitude تھا جس نے میکسیکو کے لاس کیبوس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اڑان بھری۔

حادثے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی تاہم لاریڈو انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ڈائریکٹر گلبرٹو سانچیز کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کا امکان ہے تاہم انہوں نے مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
مزید پڑھیں‌:بھارتی فضائی حدود کی بندش پر بڑا فیصلہ،جانیے اہم تفصیلات

متعلقہ خبریں