اہم خبریں

کرم ، پولیس چیک پوسٹ پر حملہ، دوران علاج زخمی پولیس اہلکار چل بسا

کرم (اے بی این نیوز)ضلع کرم میں ساتین میر باغ پولیس چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی پولیس اہلکار دورانِ علاج چل بسا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے میں اب تک 1 پولیس اہلکار اور 3 شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز حملے میں 2 شہری فائرنگ کی زد میں آ کر جاں بحق ہوئے تھے، جبکہ واقعے کے دوران 1 خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوئی تھی۔

حملے میں زخمی ہونے والوں میں 19 پولیس اہلکاروں جبکہ21 شہری شامل ہیں جو کوسدہ، پارا چنار اور علیزئی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

دہشت گردوں نے گزشتہ روز میر باغ پولیس چیک پوسٹ پر حملہ کر کے اسے آگ لگا دی تھی۔
مزید پڑھیں: آج بروز15 جون ایرانی ریال کی تازہ ترین شرح

متعلقہ خبریں