پشاور(اے بی این نیوز)خیبرپختونخوا میں بارش اور آندھی کے باعث ایک روز میں چھتیں اور دیواریں گرنے کے مختلف واقعات میں7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے۔
قومی نیوز چینل کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران بارش، آندھی اور آسمانی بجلی سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی گئی۔
پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں چھتیں اور دیواریں گرنے سے 7 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین کی تنخواہ وپنشن کس طرح بڑھے گی ؟ریلیف پیکیج کا اعلان















