اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وفاقی ملازمین، مسلح افواج اور پنشنرز کے لیے ریلیف پیکج کا اعلان کر دیا۔
فنانس بل کے مطابق نئے پے سکیلز میں 2022 کا 15 فیصد اور 2025 کا 10 فیصد ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواہ میں ضم کیا جائے گا، تمام وفاقی سرکاری ملازمین کو رننگ بیسک پے پر 7 فیصد ایڈہاک ریلیف الاؤنس دیا جائے گا، سکیل ایک اور 22 تک کے ملازمین کو بنیادی تنخواہ کا تفاوت کم کرنے کا الاؤنس 12526 فیصد ملے گا۔
فنانس بل کے مطابق کنوینس الاؤنس میں موجودہ رقم سے 50 فیصد اضافہ کیا جائے گا جب کہ سول آرمڈ فورسز کے لیے مستقل اٹینڈنٹ الاؤنس 7 ہزار سے بڑھا کر 30 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
کابینہ ڈویژن کے افسران اور عملے کی خصوصی تنخواہ 6 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے ماہانہ کر دی گئی ہے۔
اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کے سکیل 1 سے 22 تک کے ملازمین کا خصوصی الاؤنس 10 سے بڑھا کر 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔
خصوصی کنوینس الاؤنس 6000 روپے سے بڑھا کر 10,000 روپے کر دیا گیا ہے جبکہ تمام پنشنرز کی بیس لائن پنشن میں 7 فیصد اضافہ کیا جائے گا اور یہ تمام ریلیف اقدامات یکم جولائی 2026 سے لاگو ہوں گے۔
مزید پڑھیں:ایران امریکا معاہدہ، وزیراعظم نے اگلے 24 گھنٹے اہم قرار دے دیے















