اہم خبریں

برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی میں پاکستان آرمی نے تمام بڑے اعزازات اپنے نام کرلئے

لندن (اے بی این نیوز)برطانیہ کی رائل ملٹری اکیڈمی میں پاکستان آرمی کی ٹیم کی شاندار کارکردگی،پیس اسٹکنگ مقابلے میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی،مقابلے میں کلین سویپ،تمام بڑے اعزازات اپنے نام کیے۔

آئی ایس پی آرکےمطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نےمجموعی ٹیم ٹرافی میں پہلی پوزیشن حاصل کی ، بہترین پیس اسٹکر اوربہترین ڈرائیور کے ایوارڈزبھی حاصل کیے،میجرحیدرگلزارکی قیادت میں نو رکنی پاکستانی دستہ پانچ جون کو برطانیہ پہنچا تھا۔

آئی ایس پی آرکےمطابق اس سالانہ مقابلےمیں مختلف ممالک کی افواج کی سولہ ٹیموں نے شرکت کی ایونٹ میں شاندار کامیابی پاکستانی افواج کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور بہترین تربیت کی عکاس ہے۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم نے اپنا گھر اسکیم میں مزید سہولتیں دینے کی ہدایت کردی

متعلقہ خبریں