اہم خبریں

گلگت بلتستان میں حکومت سازی پر پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے درمیان مشاورت جاری

گلگت بلتستان (اے بی این نیوز)گلگت بلتستان میں حکومت سازی کے معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وفود کے درمیان گلگت میں اہم مشاورتی ملاقات ہوئی۔

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے ملاقات میں حکومت سازی کے ممکنہ فارمولے، سیاسی تعاون اور دیگر اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں جماعتوں کا حکومت سازی سے متعلق تجاویز مرکزی قیادت کے سامنے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پیپلز پارٹی وفد میں نیئر بخاری، قمر زمان کائرہ، شرجیل میمن اور ناصر شاہ جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ملاقات میں امیرمقام اورحافظ حفیظ الرحمان شریک ہوئے۔ ملاقات میں ملکی اور قومی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے کہ گلگت بلتستان میں عوام نے پیپلز پارٹی کو سب سے بڑی جماعت بنایا، حکومت سازی کے فیصلے جمہوری اصولوں اور عوامی مفاد کے مطابق ہوں گے۔
مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے 6 رہنمائوں کی فہرست جیل حکام کو ارسال

متعلقہ خبریں