تہران (اے بی این نیوز) ایران امریکہ جنگ سے متاثر ہونے والے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے۔
ایرانی فضائی کمپنی ماہان ایئر نے تہران سے لاہور کے لیے پروازیں بحال کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماہان ایئر تہران سے لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز چلائے گی۔
پروازیں 16 جون سے دوبارہ شروع کی گئی تھیں۔ ماہان ایئر کی تہران سے لاہور کی پرواز تین ماہ سے زائد عرصے سے بند رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:بڑی خبر،ایران اور اسرائیل کو ٹرمپ کی سخت وارننگ















