اہم خبریں

گلگت بلتستان انتخابات،کئی حلقوں میں کانٹے دار مقابلے، جانیے تفصیلات

گلگت بلتستان انتخابات،کئی حلقوں میں کانٹے دار مقابلے، جانیے تفصیلات

گلگت (اے بی این نیوز) جی بی اے ون گلگت میں پی پی کے امجد حسین، مسلم لیگ ن کے شفیق الدین، آئی پی پی کے سلطان رئیس اور آزاد امیدوار آصف عثمانی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ جی بی اے 2 گلگت میں مسلم لیگ ن کے حافظ حفیظ الرحمان، پی پی کے جمیل احمد، آئی پی پی کے فتح اللہ اور آزاد امیدوار عتیق پیرزادہ کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔

جی بی اے 18 دیامر میں سابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور آئی پی پی کے امیدوار گلبر خان کا مقابلہ مسلم لیگ ن کے کفایت الرحمان سے ہے۔

جی بی اے 19 غذر میں آزاد امیدوار نواز خان ناجی، پی پی کے جلال شاہ اور مسلم لیگ ن کے ظفر محمد اہم امیدوار ہیں، اسی طرح جی بی اے 13 استور میں آزاد امیدوار شاہدہ خورشید، مسلم لیگ ن کے رانا فرمان علی اور پی پی پی کے فہد حنیف اہم امیدوار ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ووٹنگ کا وقت ختم، انتخابی معرکے کا فیصلہ کن مرحلہ شروع

متعلقہ خبریں