اسلام آباد (اے بی این نیوز) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کے مطابق پاکستان کے نظامِ انصاف کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جبکہ ارب پتی کاروباری شخصیت Elon Musk کا نام بھی اس حوالے سے زیرِ بحث آیا ہے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 2020 کے سیالکوٹ-لاہور موٹروے کیس میں سنائے گئے فیصلوں اور مجرموں کو دی جانے والی سخت سزاؤں کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ حال ہی میں لاہور ہائیکورٹ نے بھی دو مجرموں کی جانب سے سزا کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
سوشل میڈیا پر اس پیش رفت کو انصاف کی فراہمی کے عمل میں اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ تاہم ایلون مسک کی جانب سے اس معاملے پر کسی بیان یا تبصرے کے حوالے سے دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق ہونا ضروری ہے۔
قانونی حلقوں کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے ٹرائل کورٹ کے حکم کی توثیق ہوئی ہے اور سنگین جرائم کے خلاف قانون کی عملداری کا پیغام مزید مضبوط ہوا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے موٹر وے زیادتی کیس کے 2 مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلیں خارج کردیں















