اہم خبریں

شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور،اسلام آباد ہائیکورٹ کا رہا کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آبادہائیکورٹ نے آصف زرداری پر عمران خان کے مبینہ قتل کی سازش کے الزام کے کیس میں شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا،جسٹس محسن اختر کیانی کے روبرو سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکیل سلمان اکرم راجہ ، ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد جہانگیر خان جدون، ایس ایچ او آبپارہ بھی عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج صاحب نے ایک الزام کی بنا پر ضمانت خارج کی۔عدالت نے استفسار کیا کہ الزام کیا لگایا گیا ہے، جس پر وکیل نے بتایا کہ نیوز چینل پر ایک بیان دکھایا گیا جس کی بنا پر مقدمہ درج کیا گیا ۔ وکیل سلمان اکرم راجا نے عدالت میں ایف آئی آر پڑھ کر سنائی اور عدالت کو بتایا کہ شیخ رشید پر تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج ہے اور شیخ رشید اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں۔ انہیں فوری رہا کیا جائے جس پر جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ بعدازاں شیخ رشید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ اللہ الحق ۔

متعلقہ خبریں