اہم خبریں

آئندہ 24 گھنٹے اہم،ایران امریکا امن معاہدے کے حتمی مسودے کا اعلان متوقع

واشنگٹن (اے بی این نیوز) امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمز کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امریکا اور ایران تمام محاذوں پر جاری جنگ کے خاتمے کے لیے اتوار تک امن معاہدے کا باضابطہ اعلان کر دیں گے۔

امریکی اخبار نے مذاکرات کے قریبی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہفتے کی صبح ایک عبوری مسودے پر اتفاق کیا گیا تھا، جس کا باضابطہ اعلان اگلے 24 گھنٹوں میں متوقع ہے۔

امریکی اخبار کے مطابق اگر یہ معاہدہ طے پا جاتا ہے تو چھ ہفتے کی جنگ بندی کی حیثیت بدل جائے گی۔

اخبار کے مطابق توقع ہے کہ اتوار کو امریکا اور ایران تمام محاذوں پر جنگ بندی کے معاہدے پر متفق ہو جائیں گے۔

اخبار کے مطابق امریکا اور ایران پہلے ہی ہفتے کے روز اس حوالے سے تجاویز کے مسودے پر متفق ہو چکے ہیں۔
مزید پڑھیں‌:ایران سے مفاہمت کے حوالے سے ٹرمپ کا بڑا اعلان

متعلقہ خبریں