اہم خبریں

آزاد کشمیر الیکشن میں مزید 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن مکمل

مظفرآباد (اے بی این نیوز)الیکشن کمیشن آف آزاد جموں وکشمیر ( Election Commission of Azad Jammu and Kashmir) نے آزاد کشمیر انتخابات 2026 کے حوالے سے مزید 3 سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا۔

جاری پریس ریلیز کے مطابق الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت درج ذیل سیاسی جماعتوں کو رجسٹر کیا گیا ہے:

قومی اتحاد پارٹی آزاد جموں و کشمیر
پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) آزاد جموں و کشمیر
جموں و کشمیر عوامی رستہ پارٹی

الیکشن کمیشن کے مطابق رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے لیے 30 مئی 2026 تک انتخابی نشان حاصل کرنا لازمی ہوگا، بصورت دیگر وہ انتخابی عمل میں حصہ لینے کے اہل نہیں رہیں گی۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو الیکشن ایکٹ 2020 کے تحت مقررہ قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، جبکہ مطلوبہ دستاویزات 10 جون 2026 تک الیکشن کمیشن میں جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح کیا کہ رجسٹریشن کا موجودہ عمل آزاد جموں و کشمیر الیکشن ایکٹ 2020 کے مطابق جاری ہے اور اس کا مقصد شفاف، منصفانہ اور غیر جانبدار انتخابی نظام کو فروغ دینا ہے۔

مزید پڑھیں‌:آزاد کشمیر الیکشن:مسلم لیگ (ن) نے 30 حلقوں کے ٹکٹ فائنل کر لیے،راناثناء اللہ

متعلقہ خبریں