لاہور(نیوزڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے ماڈل ٹاؤن میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔ملاقات میں عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات میں ملکی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد صورت حال پر گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی آج چوہدری شجاعت سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔