اہم خبریں

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف دیا جائے، نواز شریف کی ہدایت

لاہور (اے بی این نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جاتی امرا میں نوازشریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال اور اہم حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نوازبھی شریک تھیں۔

اجلاس کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اسحاق ڈار نے نواز شریف کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کی وجوہات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پر نواز شریف نے ہدایت کی کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود کم آمدنی والے طبقے کے تحفظ اور عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے آئندہ انتخابات سے متعلق امور پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔ علاوہ ازیں، ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے قومی قیادت کی جانب سے ہونے والی پسِ پردہ سفارتی کوششوں پر بھی نواز شریف کو بریفنگ دی گئی۔
مزید پڑھیں: اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے حوالے سے صوبائی حکومت کا مؤقف سامنے آیا

متعلقہ خبریں