اہم خبریں

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیا

اسلام آباد (نیوزڈیسک)وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ضمنی مالیاتی بل 2023 قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔قومی اسمبلی میں ضمنی مالیاتی بل2023 پیش کرتے ہوئے اسحاق دار نے کہا کہ ن لیگ کے گزشتہ دور میں جی ڈی پی میں 112 ارب ڈالر اضافہ ہوا لیکن پی ٹی آئی دور میں جی ڈی پی میں صرف 26 ارب ڈالر کا اضافہ ہوسکا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں فی کس آمدنی 1389 ڈالر تھی، پاکستان کی معیشت دنیا میں 24ویں نمبر پر آگئی تھی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج دنیا میں پہلے نمبر پر تھی۔ ان حالات میں پاکستان میں غیر سیاسی تبدیلی لائی گئی۔پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ سلیکٹڈ حکومت آنے کے بعد ہم 24 ویں سے47ویں معیشت بن گئے، معاشی تنزلی وجوہات جاننے کے لئے قومی کمیشن تشکیل دیاجائے، موجودہ حکومت کو بیمار معیشت ورثےمیں ملی ہے، موجودہ حکومت معیشت کو مستحکم کررہی تھی کہ سیلاب آگیا۔

متعلقہ خبریں