اہم خبریں

اسلام آباد پولیس کا کانسٹیبل سابقہ بیوی کے گھر اور گاڑیوں پر قابض، انکوائری میں قصور وار قرار

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسلام آباد پولیس کے ایک کانسٹیبل پر اپنی سابقہ بیوی، جو خود بھی پولیس ملازمہ ہیں، کے گھر اور گاڑیوں پر قبضے کا الزام سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق حشام نامی کانسٹیبل نہ صرف سابقہ بیوی کے گھر پر قابض ہو گیا بلکہ اس نے دو گاڑیوں پر بھی قبضہ جما رکھا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملے کی تحقیقات ایس پی کی جانب سے کی گئیں، جس میں کانسٹیبل ہشام کو قصور وار قرار دیا گیا۔ ایس پی نے کارروائی کیلئے انکوائری رپورٹ ایس ایس پی کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق کانسٹیبل کو اپنے ایک سینئر پولیس افسر کی مبینہ پشت پناہی حاصل ہے، جس کے باعث اسلام آباد پولیس اس کے خلاف قانونی کارروائی سے گریزاں ہے۔

انکوائری میں قصور وار ثابت ہونے کے باوجود تاحال کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا، جس پر پولیس حکام کی کارکردگی سوالیہ نشان بن گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک پولیس اہلکار کے خلاف واضح شواہد اور انکوائری رپورٹ موجود ہونے کے باوجود کارروائی نہ ہونا اعلیٰ حکام کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔
مزید پڑھیں: سابق بھارتی فاسٹ بائولر سلیل انکولاڈپریشن کے باعث اسپتال داخل

متعلقہ خبریں