اہم خبریں

بلوچستان،رکھنی میں زلزلے کے شدید جھٹکے

کوئٹہ (اے بی این نیوز)بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے رکھنی اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ​زلزلے کے جھٹکے آج صبح 9 بج کر 6 منٹ پر محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، جس کا مرکز رکھنی سے 12 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

زلزلہ پیما مرکز نے بتایا ہے کہ یہ زلزلہ 30 کلو میٹر کی گہرائی میں آیا ہے۔

زلزلے سے متاثرہ علاقے میں لوگ کلمۂ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

دوسری جانب ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ زلزلے کے جھٹکوں سے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی

متعلقہ خبریں