اہم خبریں

شائقین کیلئے اپڈیٹ،پی ایس ایل 11فائنل کی تفصیلات جاری

لاہور (اے بی این نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق اس بار پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کو 5 لاکھ ڈالر جبکہ رنر اپ ٹیم کو 3 لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے اضافی 5 لاکھ ڈالر اور رنر اپ کھلاڑیوں کیلئے 3 لاکھ ڈالر کی خصوصی انعامی رقم بھی مختص کی گئی ہے۔

اعلامیے کے مطابق بہترین پلیئر ڈویلپمنٹ میں نمایاں کارکردگی دکھانے والی فرنچائز کو 2 لاکھ ڈالر کا خصوصی انعام بھی دیا جائے گا۔

دوسری جانب پی ایس ایل 11 کے فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا بھی اعلان کر دیا گیا ہے۔ فیلڈ امپائرز کے فرائض اسد رؤف اور کرسٹوفر گیفنی انجام دیں گے جبکہ تھرڈ امپائر الیگزینڈر وارف ہوں گے۔ فورتھ امپائر کی ذمہ داری آصف یعقوب کو سونپی گئی ہے جبکہ میچ ریفری کے طور پر روشن ماہنامہ خدمات انجام دیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ انعامی رقم میں اضافہ لیگ کے معیار کو مزید بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں‌:بڑا دھچکا،پی ٹی آئی کے اہم رہنماعہدہ چھوڑ گئے

متعلقہ خبریں