اہم خبریں

ایران کی اقوام متحدہ میں بڑی کامیابی، خوشخبری ،امریکا میں صف ماتم بچھ گیا

(اوصاف نیوز)جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق کانفرنس، امریکہ نے ایران کو نائب صدر منتخب کرنے پر طعنہ دیاایران کو اقوام متحدہ میں جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کے نفاذ سے متعلق کانفرنس میں بھی نائب صدر منتخب کیا گیا۔

ایران کے نائب صدر کے انتخاب پر امریکہ کی طرف سے شدید اختلاف سامنے آیا اور اس موقع پر امریکہ اور ایرانی مندوبین کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

امریکی نمائندے کرسٹوفر ییو نے کہا کہ ایران کا انتخاب جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے کی توہین ہے۔ایرانی نمائندے رضا نجفی نے امریکی مندوب کے بیان کو بے بنیاد اور سیاسی نقطہ نظر کا اظہار قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ امریکا دنیا کی واحد ریاست ہے جس نے جوہری ہتھیار استعمال کیے ہیں اور اب وہ جوہری عدم پھیلاؤ کے نفاذ کے لیے ثالث بننا چاہتا ہے۔

رضا نجفی نے کہا کہ ایران دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جنہوں نے جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے (NPT) پر دستخط کیے ہیں جب کہ اسرائیل نے ابھی تک اس معاہدے پر دستخط نہیں کیے ہیں۔

این پی ٹی کے نفاذ سے متعلق گیارہویں کانفرنس کے دوران دنیا بھر کے ممالک کی طرف سے 34 وائس چیئرمینوں کا انتخاب کیا گیا۔
مزید پڑھیں:آج بروز منگل سونے کی قیمت

متعلقہ خبریں