اہم خبریں

دیہی خواتین کے لئے مزید15 ہزار جانوروں کی تقسیم کا فیصلہ

لاہور(اے بی این نیوز)پنجاب کی دیہی خواتین کو روزگار کی فراہمی کامنصوبہ،صوبہ بھرمیں مزید 15ہزارجانوروں کی تقسیم کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ساڑھے4ارب کی لاگت سے بھینسیں اورگائیں تقسیم کی جائیں گی،جانوروں کی تقسیم بیوائوں اور مطلقہ خواتین کو ہوگی،ڈی جی خان ڈویژن میں 6250 جانوروں کی تقسیم ہوگی،بہاولپورڈویژن میں 3750،ملتان ڈویژن میں 5000 مویشی دیے جائیں گے،جانوروں کی تقسیم ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میں تشکیل کردہ کمیٹیاں مکمل کریں گی۔

مظفرگڑھ ،راجن پور،لیہ،کوٹ ادو میں فی ضلع 1250مویشی تقسیم ہوں گے،بہاولپور،بہاولنگر ،رحیم یار خان میں بھی فی ضلع 1250 مویشی تقسیم ہوں گے،

اس سےقبل اب تک 9 ہزارجانوروں کی تقسیم کی جاچکی ہےسکیم کے تحت صرف وہ خواتین اہل ہوں گی جنہیں پہلے کسی بھی سرکاری سکیم سے مویشی نہ ملے ہوں۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد کی اصل حالت میں بحالی اور تجاوزات کاخاتمہ ترجیح ہے،محسن نقوی

متعلقہ خبریں