اہم خبریں

بریکنگ:اضافی لیوی پیٹرول یا ڈیزل پر لگانے کا فیصلہ متوقع

اسلام آباد (اے بی این نیوز) وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئی ایم ایف سے رعایت نہ ملی تو آئندہ جمعہ کو پیٹرول یا ڈیزل پر 50 سے 55 روپے فی لیٹر لیوی لگانے کا فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔ اگر رعایت مل جاتی ہے تو لیوی میں اضافہ نہیں کرنا پڑے گا، تاہم رعایت نہ ملنے کی صورت میں بھاری اضافہ ناگزیر ہوگا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ حکومت نے صوبوں کے ساتھ مل کر 100 ارب روپے خرچ کرکے عوام کو ریلیف دیا، جبکہ ڈیزل پر اس وقت لیوی صفر ہے۔ ان کے مطابق اسے پیٹرول پر منتقل کرنا پڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا میں سستا ترین ڈیزل پاکستان میں دستیاب ہے، اور معیشت کو آگے بڑھانے کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی پاسداری ضروری ہے، ورنہ قیمتوں میں مزید بوجھ بڑھ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں‌:افسوسناک خبر، اسلام آباد میں دل دہلا دینے والا واقعہ

متعلقہ خبریں