اہم خبریں

عالمی تجارت خطرے میں؟ آبنائے ہرمز پر نئی پابندیاں

تہران (اے بی این نیوز) ایران کی قومی سلامتی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز کے لیے نئے سمندری نظام پر عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق ابراہیم عزیزی کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں آبنائے ہرمز کی موجودہ صورتحال پر ایران کا موقف پیش کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نئی حکومت کے تحت صرف وہی تجارتی بحری جہاز ہی مخصوص راستوں سے گزر سکیں گے جنہیں ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ سے اجازت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس اجازت کے لیے ایک مقررہ فیس بھی ادا کرنی ہوگی۔

ابراہیم عزیزی نے خبردار کیا کہ اگر امریکہ نے ایرانی بحری جہازوں کے لیے کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کی تو اس صورت حال کو آسانی سے تبدیل کیا جا سکتا ہے۔

دوسری جانب پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز اس وقت تک سخت کنٹرول میں رہے گا جب تک امریکا ایران سے آنے اور جانے والے بحری جہازوں کی نقل و حرکت بحال نہیں کرتا۔
مزید پڑھیں‌:افسوسناک خبر،سابق کرکٹر کی طبیعت بگڑ گئی، آئی سی یو منتقل

متعلقہ خبریں