اسلام آباد(اے بی این نیوز)نائب امریکی صدر جے ڈی وینس نے مذاکرات کے بعد اسلام آباد میں پریس بریفنگ میں بتایا کہ ابھی تک ہم حتمی معاہدے تک نہیں پہنچے، 21 گھنٹے سےمذاکرات جاری ہیں، مختلف امور پر بات چیت ہورہی ہے، مذاکرات میں نیک نیتی کے ساتھ شرکت کی اوراپنی شرائط واضح طور پر پیش کی ہیں۔
جےڈی وینس نے کہا ایران نے امریکی شرائط تسلیم نہ کرنے کا انتخاب کیا، کسی ڈیل کے بغیر ہم واپس امریکا جا رہے ہیں۔ ایرانی وفد سےجوہری ہتھیاروں سےمتعلق کوئی واضح عزم نہیں سنا، ہمیں واضح اور مثبت تصدیق درکار ہے کہ ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔
نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا بھی شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں: ایران امریکا مذاکرات ختم،فریقین کسی معاہدے تک نہیں پہنچ سکے،ایرانی میڈیا















