اہم خبریں

ایران امریکہ سے مذاکرات کن بنیادوں پر کر رہا ہے،ایرانی صدر نے دوٹوک انداز میں واضح کر دیا،جا نئے تفصیل

تہران ( اے بی این نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا اسلام آباد امن مذاکرات پر ٹوئٹ سامنے آگیا۔ ٹویٹ میں انہوں نےکہا کہ اسلام آباد میں ایرانی مذاکراتی وفد قومی مفادات کا بھرپور دفا ع کررہا ہے۔ ہمارا وفد پاکستان میں پوری بہادری اور جرأت سے مذاکرات کرے گا۔ عوام کی خدمت کا مشن کسی صورت نہیں رکے گا۔ مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو،حکومت ہر حال میں عوام کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام آباد مذاکرات میں ایرانی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ پاکستان میں موجود اپنے مذاکراتی وفد کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔ قوم کے وقار ،ملکی سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہیں۔
وفد پاکستان میں نہایت جرات اور سنجیدگی کے ساتھ بات چیت جاری رکھے ہوئے ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام کی خدمت کا مشن کسی صورت نہیں رکے گا اور حکومت ہر حال میں اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے، چاہے مذاکرات کا نتیجہ کچھ بھی ہو۔ اسلام آباد مذاکرات میں قومی مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ایران اپنے اصولی مؤقف پر ثابت قدم ہے۔ انہوں نے پاکستان میں موجود مذاکراتی وفد پر مکمل اعتماد اور حمایت کا اظہار بھی کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران اپنی قومی سلامتی، وقار اور خودمختاری کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور اسی جذبے کے ساتھ مذاکراتی عمل میں حصہ لے رہا ہے۔

مزید پڑھیں :بڑی خبر۔۔ اسلام آباد مذاکرات کے موقع پر اہم پیش رفت سامنے آگئی،جا نئے کیا

متعلقہ خبریں