اہم خبریں

ایران کے بارے میں ٹرمپ کے انکشافات،جا نئے مستقبل قریب میں امریکہ کیا کر نے جا رہا ہے

واشنگٹن ( اے بی این نیوز)امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ سب جانتےہیں ایران بری طرح جنگ ہاررہاہے۔ ایران کی بحریہ اورفضائیہ ختم ہوچکی،دفاعی نظام اب موجودنہیں۔ ایران کاریڈارسسٹم،میزائل اورڈرون فیکٹریاں بڑی حد تک تباہ ہوچکیں۔ ایران کی قیادت بھی اب ان میں موجودنہیں ہے۔ ایران کےپاس اب صرف سمندری بارودی سرنگوں کی دھمکی باقی رہ گئی ہے،بارودی سرنگیں بچھانےوالی ایران کی تمام28کشتیاں سمندربردہوچکی ہیں۔
دنیاکی خاطر آبنائےہرمزکوبارودی سرنگوں سےصاف کرنےکاعمل شروع کررہےہیں۔ چین،جاپان،جنوبی کوریا،فرانس اورجرمنی کی خاطرآبنائےہرمزکلیئرکررہےہیں۔ دیگرممالک میں یہ کام کرنےکی ہمت اورعزم موجودنہیں۔ مختلف ممالک کےخالی بحری جہازتیل لینےکیلئےامریکاکارخ کرررہےہیں۔ فیک نیوزمیڈیاکہتاہے ایران جنگ جیت رہاہے۔ فیک نیوزمیڈیااپنی ساکھ مکمل طورپرکھوچکاہے۔

ایران اس وقت جنگی محاذ پر شدید مشکلات کا شکار ہے اور مختلف عسکری شعبوں میں اسے نقصان کا سامنا ہے۔ ان کے مطابق ایران کی بحری اور فضائی صلاحیتیں متاثر ہو چکی ہیں جبکہ دفاعی نظام بھی مؤثر طور پر فعال نہیں رہا۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران کے ریڈار سسٹمز، میزائل انفراسٹرکچر اور ڈرون پیداوار کے مراکز کو بڑی حد تک نقصان پہنچا ہے، جس کے باعث اس کی دفاعی صلاحیت کمزور ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں ایران کی قیادت بھی مؤثر کنٹرول برقرار رکھنے کی پوزیشن میں نہیں رہی۔

ایران کے پاس اب محدود آپشنز باقی رہ گئے ہیں، جن میں سمندری راستوں پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی شامل ہو سکتی ہے، تاہم ان کا دعویٰ تھا کہ اس سے متعلق اقدامات بھی ناکام ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مختلف ممالک کے خالی آئل ٹینکرز اب امریکہ کا رخ کر رہے ہیں اور عالمی توانائی کے لیے اہم سمندری راستوں کو محفوظ بنانے کے اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ عالمی معیشت متاثر نہ ہو۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ بعض ذرائع ابلاغ صورتحال کو غلط انداز میں پیش کر رہے ہیں، جبکہ زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔ ان کے مطابق منفی اور غیر مصدقہ رپورٹس عالمی رائے عامہ کو گمراہ کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں :اسلام آباد مذاکرات ،نئی ٹریفک ایڈوائزری جاری

متعلقہ خبریں