اہم خبریں

شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس، اسلام آباد مذاکرات پر اہم مشاورت

اسلام آباد(اے بی این نیوز) اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں اعلیٰ عسکری اور سول قیادت نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اسلام آباد مذاکرات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار وزیر داخلہ محسن نقوی ،وزیر دفاع خواجہ آصف اور سیکرٹری خارجہ بھی شریک تھے۔

اجلاس کے شرکاء نے اسلام آباد مذاکرات کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ جنگ بندی پر پاکستان کے مثبت اور تعمیری کردار کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ امن کے اس موقع کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔

اجلاس میں جنگ بندی میں کلیدی کردار ادا کرنے پر سید عاصم منیرکو بھرپور خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔
مزید پڑھیں: صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

متعلقہ خبریں